پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وائٹ ہائوس میں آخری دن، ایوانکا ٹرمپ جذباتی ہوگئیں

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہاس میں آخری دن جذباتی ہوگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے بطور والد کی مشیر کی حیثیت سے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے پچھلے چار سال کا سفر ایک

ناقابل یقین سفر تھا۔ایوانکا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ صدر کے مشیر کی حیثیت سے اپنی قوم کی خدمت کرنا زندگی بھر کیلئے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سبکدوش ہونے والی انتظامیہ نے جو کچھ کیا ہے اس پر انہیں فخر ہے اور وہ مستقبل کے بارے میں پرجوش ہیں۔ایوانکا نے لکھا کہ میں امریکی خاندانوں کی خدمت کی غرض سے واشنگٹن آئی تھی اور مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ میں نے یہ کر لیا ہے۔ایوانکا کے مطابق اختلافات کو تسلیم کرکے اور مشترکہ گرانڈ تلاش کرکے امریکا مثبت انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے اور اسی طرح امریکی ایک قوم بن سکتی ہے۔اپنی پوسٹ کے آخر میں ایوانکا نے جوبائیڈن ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکا ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…