جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے قوت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام،ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، ناشتہ کرنے کے بعد لوگ غائب

datetime 19  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی کال پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کے لئے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں قوت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ہو گئیں وفاقی دارلحکومت کا جڑواں شہر اور میزبان کی حیثیت رکھنے والے راولپنڈی کی سیاسی قیادت عوام تو درکنار

اپنے کارکنوں کو بھی سڑکوں پر نہ لاسکیں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شامل ہونے کے لئے مسلم لیگ ن نے پبلک پارک شمس آباد اور جے یو آئی (ف)نے لیاقت باغ میں کارکنان کو جمع ہونے کی کال دی تھی جبکہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے اپنے کارکنوں کے لئے کوئی پوائنٹ مختص ہی نہ کیا گیا تھا پبلک پارک کے باہر مسلم لیگ ن کی ریلی کی قیادت سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ اور سینیٹر ڈاکٹر مصدق نے کرنا تھی جہاں سے اجتماعی ریلی نے سرینہ چوک میں مرکزی ریلی میں شامل ہونا تھا تاہم راولپنڈی میں سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم،سابق اراکین پارلیمنٹ و قومی اسمبلی کے سابق امیدواران ملک ابرار،حاجی پرویز،سجاد خان،دانیال تنویر چوہدری، ملک افتخار،راجہ حنیف، ضیاء اللہ شاہ،ملک رضا،بیگم زیب النسا اعوان،طاہرہ اورنگزیب سمیت دیگر شخصیات اور پارٹی عہدیداران مل کر بھی بمشکل1500کے لگ بھگ مردو خواتین کو جمع نہ کر سکے جبکہ جے یو آئی (ف)کی جانب سے لیاقت باغ میں کارکنوں کو اکٹھا ہونے کے اعلان کے باوجود بمشکل200سے250کارکنان ریلی میں شامل ہوئے مسلم لیگ ن کی طرف کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کے لئے قومی اسمبلی کے سابق امیدوارسجاد خان نے کمیٹی چوک میں گرینڈ ناشتے کا انتظام کر رکھا تھا

جہاں 1ہزار افرادکے لئے پر تکلف ناشتے کا اہتمام تھا جہاں پر شہر کے غریب اور مزدور طبقے نے پیٹ بھر کر ناشتہ تو کر لیا لیکن ریلی میں بمشکل200افراد شامل ہوئے اسی طرح ملک ابرار،حاجی پرویز،دانیال تنویر چوہدری، ملک افتخار،راجہ حنیف، ضیاء اللہ شاہ،بیگم زیب النسا اعوان،طاہرہ اورنگزیب،ملک رضا اپنے اپنے

انتخابی حلقوں سے بمشکل30سے40افراد کی تولیوں کے ساتھ شمس آباد پہنچے ریلی کے موقع پر شرکا کے لئے پینے کے پانی کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا جبکہ ٹرک پر موجود قائدین کے لئے منرل واٹر کی بوتلوں کا انتظام کیا گیا تھا اسی طرح کارکنان کے لئے ٹرانسپورٹ کا بھی کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں کیا گیا تھا اور صاحب حیثیت

افراد کو اپنی گاڑیاں ساتھ لانے کی حکمت عملی کی وجہ سے شمس آباد کے قرب و جوار سے ریلی میں شرکت کے لئے اسلام آباد جانے کے خواہشمند پیدل آنے والے ٹرانسپورٹ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے واپس گھروں کو لوٹ گئے البتہ تیسرے درجے میں شمار ہونے والے مقامی قائدین اور سرکردہ کارکنان نے ریلی میں بھرپور شرکت کی

اس موقع پر بعض کارکنان نے آن لائن کو بتایا کہ ریلی کے انتظامات سے مقامی قائدین کی دلچسپی کھل کر سامنے آگئی ہے کارکنان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی قیادت نے آج پھر وہی کھیل کھیلا ہے جو نواز شریف کی یہاں آمد پر کھیلا گیا تھا کارکنوں کے مطابق بیشتر لیگی قائدین کی گردن سے ابھی تک سریئے نہیں نکلے جو کارکنوں کے فون تک

اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ جب یہ کوئی کال دیتے ہیں تو کارکنان بھی ادھار واپس کرتے ہیں ادھر راولپنڈی شہر کے اندر اور مری روڈ سے نکل کر کارکنان کی اصل تعداد کا ندازاہ ہونے پر قائدین نے فیض آباد فلائی اوور کراس کرنے اور اسلام آباد میں داخل ہونے کے بعد 1گھنٹے تک ریلی کو روکے رکھالیکن مزید کوئی جلوس یا کارکنان نہ آنے پر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…