پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایسی اداؤں پر آپکو کیا کہیں؟ شہباز گل نے نجی ٹی وی کے سینئر صحافی کو (ن) لیگ کا ترجمان قرار دیدیا

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ایک نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی کو ن لیگ کا ترجمان قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ شیٹ معاملے پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں نہال ہاشمی اور تجزیہ کار سلیم بخاری

سمیت دیگر مہمان شریک تھے۔ پروگرام کے دوران سب نے براڈ شیٹ معاملے پر اپنی رائے دی، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے ماضی کی حکومتوں اور پی ٹی آئی حکومت کے احتساب کی بات کی، ساتھ ہی وہ نواز شریف کے حق میں بھی بات کرتے ہوئے نظرآئے، جس پر معاون خصوصی شہباز گل نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج سما ٹی وی پر ایک سینئر صحافی مسلم لیگ ن کے کے ترجمان بنے ہوئے تھے،ان کے اپنے بندے سے دفاع نہیں ہو رہا تھا لیکن سینئر صحافی صاحب نے دو قدم آگے ہو کر دفاع کیا، ایسی اداؤں پر آپکو کیا کہیں؟ یہ صحافت تو کسی صورت نہیں۔ٹوئٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کسی صحافی کا نام تو نہیں لیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ اشارہ سلیم بخاری کی جانب تھا۔ کیونکہ تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا تھا کہ براڈ شیٹ کے معاملے میں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ نواز شریف کی کرپشن ثابت کی جاتی، لیکن پتہ چلا کہ اپنے ایک بندے کی گردن پھنس گئی ہے، جس کا نام شہزاد اکبر ہے،

شہزاد اکبر گلا پھاڑ پھاڑکر تین گھنٹے تک پریس کانفرنسز کرکے ہمیں سمجھاتے تھے کہ احتساب کیا ہوتا ہے،لیکن اپنا جواب دینے کیلئے وہ تیار نہیں ہیں، جب تک یہ رویئے رہیں گے کہ اپنے سوال کا آپ جواب نہ دیں۔ سلیم بخاری کی جانب سے حکومت پر تنقید کے باعث معاون خصوصی نے انہیں ن لیگ کا ترجمان قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…