منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی ہے ، مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز قیادت کریں گی ،پی ڈی ایم کی مقامی قیادت آپس میں رابطے میں ہیں،راولپنڈی سے ریلی شروع کی جائیگی،براڈ شیٹ کیساتھ مذاکرات کرنے والوں کے نام

پبلک کئے جائیں ،۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب اور طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ہے،19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاھرے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی،احتجاجی تحریک کی قیادت مریم نواز کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت آپس میں رابطے میں ہیں،راولپنڈی سے ریلی شروع کی جائے گی،اسلام آباد کی شہری املاک کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ریلیاں نکلیں گی جو مرکزی ریلی میں شریک ہوگی،ریلی اور مظاھرے کی اجازت حاصل کی گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ انیس جنوری کے احتجاج اور ریلی کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے تسلیم کرلیا ہے کہ فارن فنڈنگ اکائونٹس سے ہوئی ہے، ریلی کے روٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،اسلام آباد کے تمام جلوس مرکزی سیکرٹریٹ سے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہراولپنڈی کا جلوس نوازشریف پارک سے شروع ہوگا،بہارہ کہو سے جلوس شروع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایک موصوف کو کل اپنی بڑی ہتک محسوس ہوئی،ان کو اس ہتک کا علم نہیں جو وہ روز جھوٹے کاغزات

لہراکر کرتے  ہیں،ان کی عزت صرف پچاس کروڑ ہے، مزید پچاس کروڑ کریں تاکہ ان کی عزت ایک ارب تو ہو،پاکستان کی عوام کا چھ سو کروڑ ایک کمپنی کو کیا گیا،اس کے ہرجانے کی رقم چارسوکروڑ بھی دی گئی،اس کمپنی نے زیرو ریکوری کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کاغذ لہراتے رہیں گے کیونکہ کمیشن نہیں ملا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ

الزامات پر آج بھی قائم ہوں،شہزاداکبر کس حیثیت سے براڈ شیٹ سربراہ سے ملاقاتیں کیں ،انہوں نے براڈ شیٹ سے کیا معاہدہ کیا عوام کو بتائے ،براڈ شیٹ کیساتھ مذاکرات کرنے والوں کے نام پبلک کئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے غیر قانونی فنڈنگ تسلیم کی ۔ انہوں نے کہاکہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ہوگا جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ،مریم نواز کی سربراہی میں شرکت کرینگے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…