وزیراعظم نے منافع خور وں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف نوٹس لے لیا،سخت کارروائی کا حکم دے دیا‎

9  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں، اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر

فراہمی اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چینی کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود اور ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو صوبہ پنجاب میں گنے کی فصل، کرشنگ اور چینی کے موجودہ سٹاک کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ چینی کی وافر دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے تمام ڈویژنل کے کمشنر اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گنے کے اصل سے کم وزن تولنے میں ملوث افراد اور منافع خور بیوپاریوں کے خلاف قانونی کارروائی

شروع ہو چکی ہے جس میں کل 79 افراد زیر حراست ہیں اور 190 ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت اقدامات لینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے عناصر غریب دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…