حکومت نے ابھی تک مجھے بھی تنخواہ نہیں دی

9  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد،منچن آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز لاہور میں سہولت بازار سے مچھلی خریدی ۔ اس موقع پر دکاندار نے معاون خصوصی کے لیے مچھلی کے رعایتی نرخ پانچ سو روپے بتائے۔

فردوس عاشق اعوان نے دکاندار کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو قیمت سب سے لے رہے ہو مجھ سے بھی وہی لو۔مچھلی کی قیمت ادا کرنے کے بعد معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پیسے اپنی جیب سے دئیے ہیں، حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی۔ اس موقع پر سیاسی طنز کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان بولیں کہ نوازشریف ٹرائوٹ مچھلی کھاتے کھاتے برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور یہاں سے ساری ٹرائوٹ ختم کر گئے ہیں۔دوسری جانب خبرآئی ہے کہ پنجاب کے ضلع بہاو لنگر کی تحصیل منچن آباد میں آنے والے زہریلے پانی کے باعث ہزاروں مچھلیاں مر گئیں ۔زہریلا پانی دریائے ستلج میں آیا جس کے نتیجے میں ہزاروں مچھلیاں مرگئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کا خوفناک عنصر یہ ہے کہ زہریلے پانی سے متاثرہ مچھلیاں بہاولنگر، لاہور اور دیگر شہروں میں تقسیم کی جاچکی ہیں-اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج ہیڈسلیمانکی میں زہریلے پانی کے باعث مرنے والی ہزاروں مچھلیوں کی ترسیل کو فور ی طور پر روکا جائے، متاثرہ مچھلیاں انسانی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…