بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کچھ تو شرم کرو عمران خان، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے لواحقین کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دے دیا۔انہوں نے اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آج تدفین کریں آج کوئٹہ پہنچ جائوں گا۔انہوں نے کہا کہ تدفین کے لیے وزیراعظم کی آمد

کی شرط رکھنا مناسب نہیں، سانحہ مچھ کے متاثرین کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ہزارہ براداری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں گے تو تدفین کی جائے گی لیکن کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح سے بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم عمران خان کو اس بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو عمران خان کوئٹہ نہیں جا رہے اور پھر اس طرح کے بیانات دینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ہزارہ برادری کے افراد کے دردناک معاملے کو کتنا سنجیدہ لے رہے ہیں۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر #کچھ_تو_شرم_کھا_عمران_خان کا ٹرینڈ بنا دیا گیا جس کو استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے سانحے میں 18 سالہ بیٹے کو کھو دینے والے باپ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مطابق یہ 70 سال کا بوڑھا باپ جس نے اپنے 18 سال کے بیٹے کو کھو دیا وہ انہیں بلیک میل کررہا ہے۔یہ آدمی اس بیٹے کے لئے انصاف مانگ رہا ہے جس کی پشت کے پیچھے بندھے ہوئے ہاتھوں پر پٹی باندھ کر اسے ذبح کیا گیا تھا وہ اسے بلیک میل کررہا ہے۔ایک صارف نے کہا عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ اب تک کے سب سے بے حس وزیراعظم ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…