جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

25لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا اعلان پی ڈی ایم نے طبل جنگ بجا دیا

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی ہے ،عمران خان کی بات مودی کی جیت اور 3 حصوں میں کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا سب کے سامنے ہے ، پانچ فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرینگے ،چھ جنوری کو

بنوں اور تیرہ جنوری کو لورالائی میں ریلی نکالی جائیگی ، پی ڈی ایم کی قیادت شرکت کریگی ،ریاست مدینہ کے دعویداروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا ،نیب انصاف کا ادارہ نہیں، احتساب کا ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے، اپنی بات پر قائم ہوں،پہلے ہم 15 لاکھ لائے تھے اب ہم 25 لاکھ لوگ اسلام آباد لائینگے۔ پیر کو جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ جے یو آئی صوبہ اسلام آباد کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کا مقصد 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کو التوا کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے ،اس مظاہرے کو کامیاب بنانے اور حکمت عملی وضع کرنے کے لیے اجلاس بلایا گیا ۔ انہوںنے بتایاکہ پی ڈی ایم فیصلے کے مطابق 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا ،اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے جے یو آئی ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…