منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خواجہ آصف اور مجھے پارٹی چھوڑنے کی وارننگ دی گئی تھی، ایاز صادق اپنے ساتھی خواجہ آصف کی گرفتاری پر بول پڑے

datetime 31  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے آنے والے دباؤ بارے قیادت کو آگاہ کر دیا تھا اور جب وقت آئے گا تو خواجہ آصف خود ہی بتائیں گے انہیں کس نے پارٹی چھوڑنے کیلئے کہا تھا،میرے سمیت اور لوگوں کو بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے کہا گیا،خدا کا واسطہ ہے آپ لوگ شیخ رشید کو سنجیدہ لیتے ہیں؟۔ مسلم لیگ (ن)

کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو ایک ماہ پہلے جماعت کوچھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی لیکن انہوں نے جماعت کو نہیں چھوڑ، خواجہ آصف نے قیادت کو اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا تھا،خواجہ آصف نے جماعت چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 3 دہائیاں گزار دی ہیں یہ میں کبھی نہیں کروں گا۔ انہوں نے شیخ رشید کی جانب سے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، آپ لوگ شیخ رشید کو سنجیدہ لیتے ہیں؟شیخ رشید کو جس نے وزیر داخلہ بنایا ہے اس کی عقل کو بھی سلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ کچھ اور لوگوں کو بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے،کوشش کے باوجود فارورڈ بلاک نہیں بن سکا، کوئی اس کا حصہ بننے اور قیادت کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قت سدا ایک جیسا نہیں رہتا، یہ وقت بھی گزر جائے گاان کے منہ کالے ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جب سیاسی آپشنز ختم ہو جائیں تو پھر سیاسی حریف کا گرفتاری آخری ہتھکنڈے ہوتے ہیں، خواجہ آصف کی گرفتاری عمران خان کے اقتدار کے پچپن کی خواہش ہے،عمران خان چاہتے تھے کہ وہ بہت پہلے گرفتار ہوجاتے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے تمام اثاثے ظاہر شدہ ہیں،جب عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف

درخواست دی تو سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کو کلیئر کیا۔نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کا کیس لینے سے انکار کیا تو لاہور نیب نے ہاں کردی،خواجہ آصف کا کیس بالکل واضح ہے، انہیں قانون کے برعکس گرفتار کیا گیا، دعوے سے کہتا ہوں اس کا ریفرنس بھی نہیں آئے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…