نواز شریف کا پاسپورٹ بلیک لسٹ ہونے کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع،سابق وزیر اعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے

29  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کے بلیک لسٹ ہونے کے بارے میں چہ مگو ئیاں شروع ہو گئی ہیں۔روزنامہ جنگ میں ایوب ناصر کی شائع خبر کے مطابق بعض قانونی ماہرین کا کہناہے کہ اسلام آباد

ہائیکورٹ کی طرف سے اشتہاری قرار دیئے جا نے کے بعد ان کا پاسپورٹ از خود بلیک لسٹ میں شامل ہو گیا ہے جبکہ ایک حلقے کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ چونکہ ڈپلو میٹک ہے اور وہ باقاعدہ حکومت کی اجازت سے بغرض علاج بر طانیہ گئے تھے ،لہذا ان کے پاسپورٹ کو پابندیوں کے حصار میں نہیں جکڑا جا سکتا۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ وہ علاج کے بعد وطن واپس آئیں گے، دوسری طرف سابق وزیر اعظم کے پا سپورٹ کی مدت ختم ہونے میں صرف 2 ماہ رہ گئے ہیں،جس کی تجدید کے لیے حکومت کی باقاعدہ اجازت کی ضرورت ہو گی اور اجازت نہ ملنے پر نواز شریف فروری 2021 کے بعد بر طانیہ میں پھنس کر رہ جائیں گے۔کسی دوسرے ملک پا سپورٹ کے بغیر جانا ممکن نہیں ہو گا ،اس حوالے ن لیگ کے قانونی ماہرین مصروف مشاورت ہیں جبکہ حکومت کے کرتا دھرتا بھی نواز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کے لیے قانونی نقاط پر مشاورت میں مصروف ہیں۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو وزیر اعظم سے بابر اعوان کی ملاقات میں نواز شریف کے ڈپلو میٹک پاسپورٹ کا مستقبل بھی زیر بحث رہا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…