شوگر مافیا پھر بے لگام چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا

27  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بروقت کرشنگ کے باوجود ایک بار پھر شوگر مافیا بے لگا م ، چینی کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں 12 دنوں میں چینی کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

جس کے نتیجے میں چینی کی ہول سیل قیمت 77 جبکہ ریٹیل قیمت85 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔چیئرمین ہول سیلر گروسرز عبدالرئوف نے مطالبہ کیا کہ ہول سیلر خریدار کو این آئی سی اور این ٹی این پیش کرنے کی شرط عائد کی جائے، مافیا کو حکومت نے لگام نہ ڈالی اور صورتحال پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے اور عوام کی پہنچ سے باہر ہوجائیگی۔چیئرمین ہول سیلر گروسرز کا مزید کہنا تھا کہ سٹے کی وجہ سے چینی کی طلب میں اضافہ ہوتاہے جبکہ گنا بھی حکومتی نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے، جس کا جواز بناکر چینی مہنگی کی جارہی ہے۔کراچی کے بعد لاہور میں بھی چینی کے نرخ بڑھ گئے ہیں ۔ چند دنوں میں چینی کی قیمت 4 روپے سے 5 روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 75 سے بڑھ کر 80 روپے تک پہنچ گئی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…