پی آئی اے قومی اثاثہ ہے، وزیراعظم نے قومی ائیر لائن کو منافع بخش بنانے کیلئے عالمی معیار کے مطابق تنظیم نو کا فیصلہ کر لیا

25  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے پی آئی اے کی تنظیمِ نو کی حکمتِ عملی پر جلد از جلد تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل مکمل کرکے عملی جامہ پہنانے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام واپس حاصل کرنے اور

اس کے آپریشنز کو منافع بخش بنانے کیلئے اس کی سروس کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق بنانا ہوگا۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، سینیٹر نعمان وزیر خٹک، سیکریٹری ایوایشن شوکت علی، ائیرمارشل (ریٹائرڈ) ارشد ملک سی ای او، پی آئی اے، ڈی جی سول ایوی ایشن اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ۔ڈاکٹر عشرت حسین نے اجلاس کو پی آئی اے کی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے بارے آگاہ کیا جس سے نہ صرف پی آئی اے کی مالی حالت میں بہتری لائی جا سکے گی بلکہ اس کے منافع بخش روٹ بڑھا کر بین الاقوامی خطوط پر سروس فراہم کی جا سکے گی۔ائیر مارشل (ریٹائرڈ) ارشد ملک نے وزیرِ اعظم کو پی آئی اے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور ان سے ادارے پر مرتب ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کی تنظیمِ نو کی حکمتِ عملی پر جلد از جلد تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی عمل مکمل کرکے عملی جامہ پہنانے کی ہدایات دیں۔ وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قومی ائیر لائنز کا ماضی تابناک ہے، پی آئی اے کو بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام واپس حاصل کرنے اور اس کے آپریشنز کو منافع بخش بنانے کیلئے اس کی سروس کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق بنانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…