اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کورٹ روم نمبر تین کے جج اصغر علی خان کی عدالت نینارووال سپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنمائ احسن اقبال و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی اس موقع پر احسن اقبال عدالت کے روبرو موجود تھیاحسن اقبال نے فرد جرم سے پہلے فرد جرم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے
یا نہیں جج صرف پراسیکیوشن کی بات سن کر نہیں بات کیا کرتا ہے جس پر جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئیجج نے احسن اقبال کو بات کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کوئی درخواست دائر کرنی تو کریں یا اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے پیش کیا گیاریکارڈ دیکھ کر ہی کہہ رہے ہیں یہ بادی النظر میں کیس بنتا ہے اس موقع پر احسن اقبال کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ کہاں کیس بنتا ہے کیا ہمارے ماتھے پر لکھا ہوا ہے؟ جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ فیصلے سے پہلے فیصلہ نہیں سنا سکتے شواہد دیکھے جائیں گے عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی فرد جرم کے مطابق آپ نے بدنیتی سے نارووال سپورٹس سٹی کا سکوپ بڑھایاآپ نے زاتی فائدے کے لئے اختیارات کا غلط استعمال کیا