اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میجر(ر)محمد عامر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کے متنازعہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ افغانستان اور لاہور کے تعلق کودیکھاجائے تو پتہ چلتاہے کہ کتنی افغان ہستیاں یہاں ہیں، لاہور
میں مدفون حضرت داتا گنج بخش ہجویری ایک افغان تھے اور وہ افغانستان کے علاقے ہجویر سے لاہورتشریف لائے اوریہاں بسے، انہوں نے کہاکہ ملک میں تعصبات کی باتوں پرمجھے دکھ ہوتاہے، لاہور کا ظرف اور وسعت قلبی اتنی ہے کہ لاہوریوں نے خود لاہور کواقبال کی نہیں بلکہ ایک افغان مذہبی شخصیت حضرت داتا گنج بخش ہجویری کے نام سے داتا کی نگری قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ لاہوری تعصبات سے بالاتر ہیں۔ایک افغان گائوں ایبک سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان حکمران قطب الدین ایبک بھی لاہور میں مدفون ہیں۔ میجر(ر) عامر نے کہاکہ علامہ اقبال کے کلام کا مطالعہ کیاجائے تواس میں بھی افغانوں کے لئے درد ملتاہے۔