بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور میں متنازع بیان دینے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)لاہور کے شہریوں کے خلاف متنازع بیان دینے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سیشن کورٹ نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔سیشن کورٹ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے

ہوئے تھانہ لاری اڈا کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں محمود خان اچکزئی کی جانب سے لاہور کے خلاف منافرت اور انتشار پر مبنی تقریر کی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ محمود خان اچکزئی کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔سیشن کورٹ نے درخواست پر مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اتوار کو لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران محمود خان اچکزئی نے متنازع بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں کسی کو کچھ کہنے نہیں آیا، ہم نے اپنی بساط کے مطابق سامراج کا مقابلہ کیا لیکن ہمیں گلہ ہے کہ ہندو، سکھ اور دوسرے رہنے والوں کے ساتھ لاہوریوں نے بھی انگریزوں کا ساتھ دیا، آپ سب نے مل کر افغان وطن پر قبضہ کرنے کے لیے انگریزوں کا ساتھ دیا، بس اتنا کافی ہے۔’اپنی بات کا پس منظر پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاں جہاں کلمہ حق کہا جاتا تھا وہ سارے علاقے یا اٹلی یا انگریز یا فرانسیسیوں کے قبضے میں چلے گئے، واحد وطن جس نے ان سمراجیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا وہ دریائے آمو سے لے کر اباسین تک افغان پشتون وطن تھا۔’محمود خان اچکزئی کے اس بیان پر سیاسی رہنماؤں اور مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی، تاہم پی ڈی ایم رہنماؤں کی طرف سے ان کے بیان کی تاحال مذمت نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…