ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ ،مریم نواز کی موجودگی میں محمود خان اچکزئی نے لاہوریوں کی توہین کر دی‎

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پختوانخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم مستی موچ کے لئے نہیں بنائی بلکہ ہم ملک کی ازسر نو تشکیل کرنا چاہتے ہیں۔پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو طعنہ دینے نہیں آئے ، ہم نے اپنی بساط کے مطابق سامراج کا مقابلہ کیا ، ہر گلی میں،

ہر ندی، ہر پہاڑ میں مقابلہ کیا لیکن ہمیں گلہ ہے ہندوستان کے ہندو ئوں، سکھوں اور تھوڑا سا ساتھ لاہوریوں نے بھی دیا اور سب نے مل کر افغان وطن پر قبضہ کرنے کے لئے انگریزوں کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنا تو پشتون اوربلوچ کی نمائندگی نہیں تھی ،خان عبد الغفار خان نے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے وفاداری کا حلف لیا لیکن ہمارے اس حلف کی کوئی قدر و قیمت نہیں دی گئی اور ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ باچا خان کی اسمبلی توڑ دی گئی اور تھوڑی ہی دیر میں پشتونوں کو خون سے نہلا دیا گیا ، ان کا قصور کیا تھا ، ہم صرف یہ چاہتے تھے ووٹ کو عزت دو ، ہم یہ چاہتے تھے کہ آئین کو عزت دو ، لاہو روالو میں معافی چاہتا ہوں، آپ نے نیا آئین بننے نہیں دیا او رہماری مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ، بنگلہ کی اکثریت کو کم کرنے کے لئے ون یونٹ کا ڈرامہ رچایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پشتون ، بلوچ اور سندھی آپ کے پاس آئے ہیں ہمیں آپ سے ایک وعدہ لینا ہے ، اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ پاکستان قوموں کی قطارمیں با عزت وقار حاصل کرے تو ہم سے محرومیوں کے ازالے کا وعدہ کرنا ہوگا ۔ہم بھی آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ایک جمہوری اسلامی ملک کی تشکیل کے لئے آپ کے ساتھ ہیں، ہم ایک پاکستان کی تشکیل کرنا چاہتے ہیںجس پر انسان کا نسان کا ظلم نہیں ہوگا ، قوم کا قوم پر ظلم نہیں ہوگا کسی طبقے کا کسی طبقے پر ظلم نہیں ہوگا ۔ انہوںٰ نے کہا کہ ہم کسی سے خیرات او رزکوۃ نہیں چاہتے ، ہمارے ساتھ ایک وعدہ کریں ہمار ی زمین پر جو نعمتیںپیدا ہوتی ہیںاس پر ہمارے بچوں کا پہلا حق تسلیم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ’’وہ ‘‘نہیں مانتے تو پھر انقلاب کی بات پکی ہو گئی ہے، یہاں پر ترکی کی طرز پر انقلاب کی بات پکی ہو گئی ہے ،حالات انقلاب کیلئے پکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…