جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کا لاہور میں سیاسی پاور شو ،ایاز صادق نے مہمانوں کے لیے رنگ برنگے کھانے تیار کروا لیے ، مولانا فضل الرحمان کا پسندیدہ کھانا بھی تیار

datetime 13  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی/آئن لائن) کستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت اور دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔ظہرانے کا اہتمام مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہی کیا گیا ۔ ظہرانے میں پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت اورمرکزی رہنمائوں نے شرکت کی ۔‎

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادقی کی جانب سے مہمانون کیلئے طرح طرح کے کھانے پکوائے گئے ہیں ، کھانے میں چکن روست ، چکن بروسٹ شامل ہیں جبکہ ساگ کا سالن بھی بنوایا گیا ہے ۔ ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ چاولوں کے شوقین افراد کیلئے پلاؤ بھی تیار کیا جارہاہے جبکہ مولانافضل الرحمان کی پسند کا میٹھا بھی مینو میں شامل ہے ۔دوسری جانب وزیر کالونیز و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں بھر دے میں سیاست چھوڑ دوں گا۔اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا لہر اور نیکٹا تھریٹ الرٹ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسہ کرنے پر بضد ہے۔ پی ڈی ایم جلسہ عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے اور میں چیلنج کرتا ہوں اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائیں اور بھریں۔ اگر اپوزیشن 50 ہزار کرسیاں بھر دے تو میں اسی وقت سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا بصورت دیگر مکس اچار پارٹی ناٹک بند کرے اور اپنے اپنے ابا جی کی کرپشن کا حساب دیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اقبال پارک میں 50 ہزار کرسیاں لگائے جانے کی گنجائش موجود ہے لیکن پی ڈی ایم نے پارک کے 5ویں حصے کو بھی جلسہ گاہ کی شکل نہیں دی۔ 10 فٹ کے فاصلے پر کرسیاں لگائی گئیں جو کسی طرح 7 ہزار سے زائد نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پورے ملک سے کارکنان کے آنے کی دعویدار ہے لیکن پی ڈی ایم 7 ہزار کرسیوں سے کون سا انقلاب، تبدیلی اور حکومت بنانے چلی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 11 پارٹیوں کو 7 ہزار کرسیاں لگانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے جبکہ کرسیوں کی تعداد نے جلسے سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی ناکامی پر مہر لگا دی ہے۔مینار پاکستان پرعمران خان کے جلسوں نے بتایا کہ عوام کا سمندر کیا ہوتا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…