جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں بلاول بھٹو کا لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ کارکن اچھی طرح جان چکے ہیں کہ آمریت کا مقابلہ ،لانگ مارچ ، ٹرین مارچ اور بڑی بڑی قوتوں کو شکست کیسے دی جاتی ہے؟ ،ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر پاکستان کی عوام کے لئے فیصلہکن جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں جس کے بعد ہم پاکستان میں

حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔ ہفتہ کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سرکردہ رہنما غلام محی الدین نے ایک استقبالیہ دیا جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کے جیالے پاکستان کے وہ سیاسی کارکن ہیں جنہوںنے ایوبی آمریت کو شکست فاش دی اور جمہوریت کی راہ میں آمر جنرل ضیاء کے کوڑے کھائے اور جمہوریت کے لئے شہادتیں قبول کیں۔ پاکستان کی جمہوری جدوجہد میں لاہور کے پیپلزپارٹی کے جیالوں کا خون شامل ہے۔ یہ کارکن اچھی طرح جان چکے ہیں کہ آمریت کا مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، لانگ مارچ کیسے کیا جاتا ہے، ٹرین مارچ کیسے کیا جاتا اور بڑی بڑی قوتوں کو شکست کیسے دی جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر پاکستان کی عوام کے لئے فیصلہ کن جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں جس کے بعد انشااللہ ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت بحال کریں گے۔ ہم لاہور کے مزدوروں اور غریب عوام کو آواز مہیا کریں گے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں کہ اس ملک کی معاشی پالیسی کیا ہوگی اور اس ملک کا حکمران کون ہوگا۔ ہم اس سلیکٹڈحکومت کو ہٹا کر ایک عوام حکومت بنائیں گے جو بھٹو شہید کا کیا ہوا ہر وعدہ پورا کرے گی۔ ہم اپنے اصولوں پر کھڑے ہوئے ہیں کہ اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے، اسلامی مساوات ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ اب سب یہ مان چکے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہ جیت اور حکومت جیالوں کی ہوگی اس کے لئے آپ کو اپنی جدوجہد جاری رکھنا پڑے گی۔ جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے عوام کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ جب جیالے جنوری میں اپنا لانگ مارچ شروع کریں گے تو عمران خان اور اس کی حکومت بھاگ جائے گی۔ اتوار کو آپ سب نے مینار پاکستان پہنچنا ہے مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی قیادت آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی اور اس جدوجہد کا دوسرا مرحلہ شروع جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…