اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پھر آکسیجن کی فراہمی میں خرابی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرٹیچنگ ہسپتال میں منگل کی شام ایک مرتبہ پھرآکسیجن کی فراہمی میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ہنگامی طورپر حیات آباد ٹیچنگ ہسپتال سے عملے کوخرابی دور کرنے کے لئے طلب کرلیا گیا جنھوں نے رات دس بجے کے قریب گیس کا پریشر بحال کردیا

تاہم ہسپتال ذرائع کے مطابق اس دوران کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی شائع خبر کے مطابق منگل کی شام چھ بجے کے قریب ہسپتال کے پلانٹ سے اکسیجن کے پریشر میںکمی پیدا ہوگئی جس سے مریضوں کو اکسیجن کی فراہمی میں خلل پیدا ہوگیا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ہنگامی حالت میں حیات ٹیچنگ ہسپتال سے ٹیکنکل عملے کو طلب کرلیا جنھوں نے چار گھنٹوں بعد پریشر کوبحال کردیا ۔اس حوالے خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ندیم خاور نے بتایا کہ ہسپتال ڈائریکٹر نے واقعے کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں مسلے کو حل کرلیا گیا ۔ہسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹرپروفیسر روح المقیم نے بتایا کہ آکسیجن کا پریشر کم ہوگیا تھا تاہم ایچ ایم سی کے عملے کوہنگامی طورپر طلب کیا گیاجبکہ اپنے ہسپتال کے سٹاف کو بھی بلایا گیا ۔انھوں نے کہا کہ پلانٹ کے قریب وارڈز میں پریشر ٹھیک تھا لیکن پلانٹ سے دوروارڈز میں پریشر انتہائی کم تھا تاہم رات دس بجے کے قریب پریشر کو بحال کردیاگیا ۔انھوں نے کہا کہ اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیںہوا۔یادرہے کہ ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب اکسیجن کی بندش سے ہسپتال میںسات مریض جاں بحق ہوئے تھیجبکہ ہسپتال کے ڈائریکٹر اور دیگرعملے کو معطل کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…