اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی حکومت کیخلاف تحریک ناکام ہو گئی یا پھر حکمران گھر جائیں گے ؟ماہرین علم فلکیات کی پیش گوئی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں ماہر علم فلکیات آغا بہشتی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پانچ
سال حکومت پوری کریں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان کی اگلے الیکشن میں بھی شکست نظر آرہی ہے ۔ جبکہ ماہر علم نجوم علی محمد کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے اگلے سال خطرے کی گھنٹی بجتی نظر آرہی ہے ۔ ان کا پاکستان کیلئے کہنا تھا کہ اگلا سال بہترین ہو گا ۔