منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بختاور بھٹو نے منگنی کی انگوٹھی کے پیچھے چھپی کہانی کا راز بتادیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے منگیتر محمود چوہدری کی انگوٹھی کے پیچھے کی کہانی بتادی۔حال ہی میں محمود چوہدری سے منگنی

کرنے والی بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تقریب کے حسین لمحات شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔اس ضمن میں بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ محمود چوہدری کو منگنی کی انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔بختاور بھٹو نے بتایا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی منگنی کے موقع پر آصف زرداری کو انگوٹھی پہنانے کے لیے اپنے والد کی شادی کی انگوٹھی کی کاپی بنوائی تھی۔انہوں نے کہا کہ اب میں نے بھی محمود چوہدری کے لیے اسی ڈیزائن کی انگوٹھی تیار کروائی جیسی میری والدہ نے میرے والد کے لیے بنوائی تھی۔بختاور بھٹو نے کہا کہ یہ ہے میری انگوٹھی کی تیاری کے پیچھے کی کہانی۔انہوں نے اپنی اس محبت بھری پوسٹ میں محمود چوہدری کو بھی ٹیگ کیا۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…