اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جب تمہیں پتہ ہے کہ میں تقریر کر رہا ہوں تویہاں چائے کیوں رکھی؟نوازشریف نے غصہ چائے دینے والے پر نکال دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے تقریر کے دوران چائے دینے والے کو ڈانٹ پلا دی،میڈیا رپوڑٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔

وہ ابھی تقریر کررہے تھے کہ اس دوران چائے دینے والے کو ڈانٹ دیا کہ چائے دینے سے پہلے مجھے پوچھ تو لینا تھا، ایسے ہی یہاں لاکر رکھ دی، جب تمہیں پتہ ہے کہ میں تقریر کررہا ہوں تو کیوں چائے یہاں رکھی؟ تاہم نوازشریف نے چائے کی ایک چسکی بھی بھری۔کچھ ٹی وی چینل نے ملازم کو بن دیکھے خبر دی کہ نوازشریف ملازم پر بھڑک اٹھے۔تاہم ویڈیو میں نوازشریف کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح چائے دینے والے کو سمجھا رہے ہیں۔دریں اثنا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا ورکرز نے میرا ،مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کا مان رکھا ،آپ ہماری تحریک میں فرنٹ لائن پر ہیں،جی چاہتا ہے کہ میں آپ کو گلے کے ساتھ لگائوں ، آپ کا جوش و خروش اورولولہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہا ہے اور آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کا کسی دوسری جماعت سے کوئی مقابلہ نہیں اور ہماری ٹیم کا کوئی ثانی نہیں ہے ،

وہ دن گئے جب سوشل میڈیا کسی اور جماعت کا قلعہ تھا ، مریم نواز اس پر مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے انتھک محنت سے اس کی داغ بیل ڈالی اور آپ نوجوانوں کو ملکی سیاست میں متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نے رواں سال ہی ٹوئٹر کو جوائن کیا تھا اور اسکے ذریعے ہی وہ پاکستان میں ہونے والے سیاسی جلسوں سے بذریعہ ویڈیو خطاب کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…