اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اب ہم عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے ،انہیں جیل بھیجیں گے اور تمام سہولیات دینگے سوائے ایک چیزکے

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں لیکن ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کیلئے کئی لوگوں

کو پکڑا گیا لیکن انہوں نے کہا رانا ثنا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں، ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی۔ لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ ارشد ملک صاحب فوت ہو چکے، اب ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیے، یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں، اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا،یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرعام پر نہیں لا سکے، میرا تو قومی اسمبلی کا اکانٹ تک منجمد کر دیا گیا ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 13 دسمبر کو انشا اللہ لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا، آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں،ہم آپ کو جیل میں بھیجیں گے اور تمام سہولیات دیں گے ،بیڈبھی دیں گے ،اے سی بھی دیں گے سوائے ایک چیز کے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے پر اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پرعمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا کورونا ہے جو جلسوں سے پہلے آتا ہے اور بعد میں بھاگ جاتا ہے، گوجرانوالہ اور ملتان کے جلسے ہوگئے تو کورونا وہاں سے بھاگ گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…