کراچی(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ملازمین کے لیے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی تیاری شروع کر دی گئی۔ ادارے میں ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے
تحت ملازمین کی تعداد کم کی جائے گی۔اس حوالے سے پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسورس نے تمام ملازمین کی چھٹیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت پکی ہے کہ 27نومبر تک ملازمین کو ان کی بقیہ چھٹیوں کی درست تفصیلات فراہم کر دی جائیں۔شعبہ ہیومن ریسورس کے جی ایم اطہر حسین نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد کرنے والوں کی موجودہ تفصیلات کو ہی مکمل سمجھا جائے گا۔گولڈن ہینڈ شیک تحت دستیاب تفصیلات کے مطابق ہی ادائیگیاں کی جائیں گی۔ وی ایس ایس نامی اسکیم سے پی آئی اے کے مبینہ 3000ہزار سے زائد ملازمین استفادہ حاصل کر سکیں گے۔