جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کروڑوں روپے کی رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ قائم،ہر ڈویژن کی یونیورسٹی میں رحمت اللعالمینؐ چیئر قائم کرنے کا اعلان، ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کا شاندار فیصلہ‎‎

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے انعقاد کے سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کو تزک و احتشام سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کا آغاز جمعۃالمبارک 13 نومبر سے ہوگا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی

شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے صوبائی، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پرتقریبات ہوں گی۔ الحمرا اوپن ایئر کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں محفل نعت اور محفل سماع کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور نعت خواں اور قوال شرکت کریں گے جبکہ باغ جناح میں کیلی گرافی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔خواتین کیلئے علیحدہ محفل میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیراہتمام عالمی مشائخ و علماء کنونشن کا انعقاد ہوگا۔کنونشن میں عالمی شہرت کے حامل مشائخ و علماء بھی شریک ہوں گے۔ عالمی قرأت کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیراہتمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نعتیہ اور تقریری مقابلے ہوں گے۔ ان مقابلوں میں سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے اور جیتنے والے طلبا و طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ سکولوں میں نعتیہ اور کوئز مقابلے ہوں گے، نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ 50 کروڑ روپے کے فنڈ سے رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ قائم کر دیا گیا ہے۔ ہر ڈویژن کی یونیورسٹی میں رحمت اللعالمینؐ چیئر قائم کی جائے گی۔سکالرز کواسلامی دنیا کے بہترین اداروں میں نبی کریم ؐ کی سیرت پر ریسرچ کیلئے سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ 25 کروڑ روپے کی رقم سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو وظائف دئیے جائیں گے۔

میٹرک پاس غریب اور نادار طلبہ کو مزید پڑھائی کیلئے 25 کروڑ روپے کے رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد  ؐ کی حیات مبارکہ پر مختصر دستاویزی فلمیں بنائی جائیں گی۔ بہترین ڈاکومنٹری کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر انگلش اور فرنچ سب ٹائٹلز کے ساتھ نشر کیا جائے گا اور مقابلے کے ونر پروڈیوسر کو اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منا کر دنیا کو نبی کریمؐ سے محبت اور عقیدت سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ صوبہ بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات میں کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں اور

مربوط انداز میں تقریبات کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ محکمہ اوقاف، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز ایجوکیشن کے حکام نے بھی تقریبات کے انتظامات سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، راجہ یاسر ہمایوں، مراد راس، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان،

مشیر آصف محمود، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…