اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کرنا پی ڈی ایم کوتوڑنے کی ناکام کوشش ہے ، بلاول نے انٹرویومیں کوئی ایسی بات نہیں کی جس پراعتراض ہو۔ میڈیا رپوٹرس کے مطابق مریم نواز نے چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے حالیہ انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
بلاول بھٹو زرداری اور میں بچے نہیں ہیں ، ہمیں سب معلوم ہے کہ اس بیان کو پیش کرنے کا مقصد کیا ہے ، درحقیقت بلاول کی طرف سے دیے گئے انٹرویو میں کوئی ایسی بات نہیں کی گئی جس پر ہمیں اعتراض ہو ، ہم جانتے ہیں کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کرنا اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کوتوڑنے کی ناکام کوشش ہے۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت کرنے والوں کی فہرستیں بھی مانگ لیں ، بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے والد کے بیانئے کی حمایت نہ کرنے والوں کو سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے نام طلب کیے ہیں ، 13 دسمبر کو جلسے کی کمیٹیوں میں بیانیہ مخالف رہنماں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، انہیں 13 دسمبر کے جلسے سے پہلے اپنی پوزیشن کلئیر کرنے کی ہدایت کی جائے گی ، پارٹی بیانیہ مخالف فہرست میں میاں جلیل، اشرف انصاری،نشاط ڈھاہا بھی شامل ہیں ، جب کہ مریم نواز نے حالیہ ملاقات میں نواز شریف کے فیصلے سے متعلق شہباز شریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔