پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں مہنگائی کا تسلسل ہر دور میں رہا ہے خواہ کسی کی بھی حکومت ہو، لیکن اس بار تو مہنگائی نے حد ہی کر دی ہے، اب تو سرکاری ملازمین بھی مہنگائی کا شکوہ کر رہے ہیں، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 900 سے زائد سرکاری افسران نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ کر مہنگائی کی شکایت کی ہے۔ خط میں ان کا کہنا ہے کہ
مہنگائی کے باعث گزارہ مشکل ہوگیا ہے، ہم اشیاء خورونوش کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں،سرکاری ملازمین نے خط میں کہا کہ اس مہنگائی کے دورمیں موجودہ تنخواہوں سے گزارہ ممکن نہیں رہا۔انہوں نے خط میں کہا کہ موجودہ دور میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں،انہوں نے خط میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملازمین کی طرز پر مختلف الاؤنسز دیے جائیں۔