بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا کیسز میں اضافہ، متعدد تعلیمی ادارے سیل کر دیے گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ون میں واقع ایک نجی اسکول میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاوَن میں بھی 2 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے مطابق وفاقی داارالحکومت

کے ایف ایٹ فور میں قائم ایک نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز سامنے آئے، سیکٹر جی سیون ٹو میں واقع نجی اسکول میں 2 طلباء میں کورونا پایا گیا، جب کہ اسلام آباد میں ہی قائم ایک اور نجی اسکول میں بھی کورونا کے 2 کیسز کی تصدیق کی گئی، جس کی بناء پر ان پانچوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجودانتظامیہ اس خطرے سے لاتعلق نظر آتی ہے اور عملے کو گھر سے کام کرنے اجازت دینے کی بجائے انکے کام کرنے کے اوقات میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک تین ٹیچرز اور چار طالبات کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں ٹیچرز اور طالبات نے بہت زیادہ خدشات کااظہار کیا ہے تاہم انتظامیہ اس معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے طالبات اورٹیچرز ایک ہی ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں اس طرح ایک دوسرے سے وائرس کے پھیلن کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیمرج سیکشن میں 2کے قریب طالبات متاثر ہوئی ہیں جبکہ سیکشن کو آن لائن کردیاگیاہے اور طالبات سے کہا گیاہے کہ وہ زوم کے ذریعے کلاسز میں شرکت کریں متاثرہ طالبات کے پرائمری سیکشن میں رشتہ دار طالبات کو کالج میں کلاسیں لینے کی اجازت دی گئی ہے جس سے دیگر طالبات کے والدین اوراساتذہ میں خدشات بڑھ رہے ہیں

جبکہ طالبات متبادل دنوں میں کلاسز کیلئے آرہی ہیں پرنسپل نے کالج ملازمین کے کام کرنے کے اوقات میں اضافہ کرکے انہیں سخت خطرے میں ڈال دیا ہے اس کے برعکس اسلام آباد کے زیادہ تر تعلیمی ادارے چار روز کیلئے لائیو کلاسیز لے رہے ہیں جبکہ دو دن آن لائن کلاسز لی جارہی ہیں تاکہ ملازمین کو موجودہ صورتحال میں ریلیف مل سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…