لاہور(این این آئی )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ”الف ،ب اور ج ”تلاش کرتے کرتے اڈیالہ اور اٹک جیل جائے گی،فارن فنڈنگ کیس پوری پی ٹی آئی کو ہی کالعدم قراردے گا،شریف فیملی پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے،
ریلوکٹے ،کیڑے مکوڑے اور فصلی بٹیرے دسمبر تک باری باری منظر عام سے غائب ہو جائیں گے،نوازشریف ،شہبازشریف ،مریم نواز اور حمزہ شہباز چٹان کی طرح مضبوطی سے کھڑے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پرر دعمل میں کہاکہ شریف خاندان کو کمزور کرنے کیلئے خواتین کو عدالتوں میں چکرلگوائے جارہے ہیں۔کم ظرف حکمران ذاتیات کے چکر میں اخلاقیات کو پس پشت ڈال چکے ہیں۔بہت جلد علیمہ خان سے بھی سلائی مشینوں سے کمائے اربوں روپے کی پراپرٹی کا بھی حساب لیا جائے گا۔مسلم لیگ(ن) آئین کے تحفظ اور سویلین بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔انشاء اللہ پاکستانی قوم کو جلد ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی نظر آئے گی۔ایک کٹھ پتلی وزیراعظم مہرہ تو ہو سکتا ہے لیکن کبھی جمہوری نہیں ہو سکتا ۔