جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

ایاز صادق آیا تو جوتوں اور انڈوں سے استقبال کرینگے اپنے ہی حلقے میں ”ایاز صادق مردہ باد” کے نعرے لگ گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حالیہ متنازعہ بیان پر ان کے حلقے کے عوام بھی ان سے ناراض ہیں، ان کے حلقے کے عوام نے ان کے بیان کے خلاف احتجاج کیا جس میں ایاز صادق مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔احتجاج میں شریک ایک

شخص نے کہا کہ یہ جماعت ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتی ہے مگر یہ اصل میں نوٹ کو عزت کیلئے کام کرتے ہیں،سردارایاز صادق غدار ہیں، جو ہماری سلامتی کے اداروں پر تنقید کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کیلئے جانیں قربان کی ہیں۔ایک اور شخص نے کہا کہ جو یہ کررہے ہیں یہ ملک کے ساتھ سیدھی سیدھی غداری ہے جس ملک سے یہ کھاتے ہیں اسی کے خلاف بات کرتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق اس حلقے سے اب منتخب نہیں ہوسکتا، اب اگر وہ یہاں آئے گا تو جوتوں اور انڈوں سے اس کا استقبال کیا جائیگا ، ہم پاکستانی ہیں، پاک فوج آئی ایس آئی ہماری ہے جو اس کے خلاف بات کرے گا ہم اس سے ایسے ہی نمٹیں گے اور اس پر انڈوں کی بارش کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…