لاہور( این این آئی)پی ایچ اے نے پارکوں کو شام چھ بجے بند کرنے کے فیصلے میں ترمیم کردی ، ایمیوزمنٹ پارک شام چھ بجے جبکہ اوپن پارک رات دس بجے ہی بند ہوں گے۔ پارکوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نئے ترمیم شدہ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں ۔
پارکوں میں پلے ایریاز شام چھ بجے بند کردیئے جائیں گے جبکہ پارکوں میں باقی اوپن ایریا رات دس بجے بند ہوں گے ۔ پارکوں میں سیر اور واک کرنے والے رات دس بجے تک آسکیں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔