اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے 97ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاک ترکی بھائی چارہ زندہ باد‘‘ ہمارے آبائو اجداد نے ترک عوام کی جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے لازمی شراکت دار بن چکے ہیں۔جمعرات کے روز ترکی کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر
جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی کے یوم جمہوریہ پر ترک قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ہمارے آبائو اجداد نے ترک عوام کی جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ آج کے دور میں ہمارے دونوں ملک ایک دوسرے کے لازمی شراکت دار بن چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پا ک ترکی بھائی چارہ زندہ باد بھی کہا ہے۔