وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی کی ملاقات،کارکردگی رپورٹ اورسپورٹس نیوز لیٹر پیش کیا

26  اکتوبر‬‮  2020

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ملاقات کی۔ رائے تیمور خان بھٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کودو سالہ محکمانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو

سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے شائع کردہ سپورٹس نیوز لیٹر بھی پیش کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ سپورٹس و یوتھ افیئرزکی کارکردگی کو سراہا اور سپورٹس نیوز لیٹر کے اجراء کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مزید محنت اورجانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہپنجاب میں تحصیل اورنچلی سطح پر نئے سٹیڈیم اورگراؤنڈ بنائے جائیں گے۔ کبڈی اوردیگر روایتی کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس سکول بنائے جائیں گے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مخصوص جمنیزیم بنائے جائیں گے۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جامع پلان تیار کیا ہے۔ سپورٹس نیوز لیٹر ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہوگا۔ روایتی کھیلوں کوفروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس،ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…