وزیراعظم نے حافظ طاہر محمود اشرفی کو خصوصی عہدہ سونپ دیا

22  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرق وسطیٰ مقرر کردیا گیا۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس سے سیکرٹری وزیراعظم کے دستخط سے جاری کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان علماء کونسل کے

سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا گیا تھا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام اسلامی و عرب ممالک سے تعلقات برادرانہ ہیں اور پاکستان مسلم امہ کے درمیان وحدت اور اتحاد چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک میں پچاس لاکھ کے قریب پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اور اسلامی اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کہ بہتری کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح عرب اسلامی ممالک میں رہنے و الے پاکستانیوں کے مسائل کا حل عرب اور اسلامی دنیا سے روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے اہم ممالک کے ذمہ داران سے رابطہ کریں گے اور پاکستان اور عرب اسلامی دنیا کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ہے، جمعہ کو ایف اے ٹی ایف کا معاملہ اجلاس میں پیش ہو گا۔ انہوں نے سختی کے ساتھ ان افواہوں کی تردید کی کہ سعودی عرب نے ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پاکستان

کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شرپسند عناصر پاکستان اور اسلامی دنیا کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گے اور پاکستان اور اسلامی دنیا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا موقف واضح ہے کہ پاکستان کو دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…