منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سستے سہولت بازار کا آغاز،اب ہر گھر کا چولہا جلے گا وزیراعلیٰ پنجاب کا ایسا اقدام کے اب کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا ، سستے داموں اشیاء کی یقینی فراہمی کیلئے عثمان بزدار کا قابل تحسین اقدام

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )گزشتہ چند ماہ میں جب کورونانے کاروبار کو برُی طرف متاثر کیا تو پنجاب حکومت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کاروباری طبقے کی مالی معاونت کیلئے میدان عمل میں نظر آئی اور اب مافیا کے باعث بڑھتی ہوئی مہنگائی کا زور توڑنے کیلئے بھرپور تیاریوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر نظر آرہی ہے ایک طرف تاریخ میں پہلی بار بڑے بڑے مافیا پر ہاتھ ڈال کر اُن کو قانون کے کٹہرے میں

کھڑا کیا جارہا ہے تو دوسری طرف اِن کی باقیات کے حربے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے اشیاء خوردونوش کی سستے داموں یقینی دستیابی کیلئے سستے بازار وں کا آغاز کیا جاچکاہے۔جو اِس بات کا منہ بولتا ہے پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ایک دور ہوتا تھا کہ جب لوگ خریداری کیلئے اتوار بازار،جمعہ بازار اور منگل بازاروں کا رُخ کرتے تھے جہاں سبزیوں پھلوں،بیکری اور دیگر اشیاء خوردونوش کے علاوہ روزمرہ اشیاء ضروریہ کے ا سٹال ہوا کرتے تھے۔اشیاء معیاری بھی ہوتیں جبکہ قیمتیں دیگر مارکیٹس کی نسبت کسی قدر کم ہوا کرتی تھی۔مگر پچھلی دو دہائیوں سے اِن بازاروں میں بھی سستی اشیاء کا دستیاب ہونا ایک خواب ہی بن کر رہ گیا تھا اور پھر ہرچیز ناقص اور غیرمعیاری یا پھر زائد المدت یعنی ایک طرف پیسے کے ضیاع بھی اور پھر بیماریوں کو دعوت عام بھی۔ اگروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق لاہور میں قائم کئے جانے والے 6سستے سہولت بازاروں کی بات کی جائے تو یہ کسی مخصوص دن نہیں لگائے جارہے بلکہ عوامی سہولت کے پیش نظر ہرروز کھولے جائیں گے یہاں اشیاء کی یقینی دستیابی کے ساتھ ساتھ اُن کے معیار کو سوفیصد یقینی بنائے جانے کیلئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔سب سے بڑھ کر قیمتیں بھی نہایت مناسب جو متوسط طبقے کے جیب پر بھاری بھی نہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے لاہور کے بعدپنجاب کے دیگر شہروں میں سستے سہولت بازارلگانے کی اصولی منظوری بھی دے دی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید کو سستے سہولت بازارلگانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی دے دی ہے جبکہ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوکل پرسن مقررکر دیا گیا ہے۔

حکومت کی ہدایت پر سستے سہولت بازاروں میں آٹااوردیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہونگے۔ سستے سہولت بازار کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پرملیں گی جس سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا،اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی،

عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔مزید کہا ہے کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید کا اِس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کی روشنی میں سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوری اقدامات کررہے ہیں اورپنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سستے

سہولت بازار جلد کام شروع کردیں گے۔اب امر اِس بات کی ہے کہ انتظامیہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ سستے سہولت بازار وں میں وہ تمام سہولیات میسر ہیں جس کے عزم کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا ہے۔کہیں یہاں کوئی نیا مافیا تو سر نہیں اُٹھا رہا؟کیا عوام کے نام پر حکومت سے سبسڈی لے کر اشیاء کو باہر تو فروخت نہیں کیاجارہا ہے جیسے پہلے ادوار میں ہوتا رہا ہے۔اِس ضمن میں عوام پربھی

ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سہولت بازاروں کو بھرپور کامیاب کرنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرے تاکہ اشیائے ضروریہ مقررہ یا عام بازاروں کی نسبت سستی ملنے کا سلسلہ جاری و ساری رہ سکے اور عوام کا بڑا طبقہ اِس سہولت سے مستفید ہوسکے۔ انتظامیہ کی کڑی نگرانی اور عوامی تعاون سے ایک طرف اب غریب کاچولہا بلاناغہ چلے گا بلکہ مافیا کا گھنوؤنا باب بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…