لاہور( این این آئی)پتوکی اور گردونواح میں آٹے کابحران شدید ہونے کے بعد چکی مالکان نے بھی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی اور گردونواح میں آٹا نایاب ہو گیا ہے اورآٹے کے ڈیلروں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا۔ شہری آٹا کے حصول کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ مگر انہیں اٹا نہیں مل رہا۔ جبکہ بعض دوکاندار زائد نرخوں پر
آٹا فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت کی بے حسی پر شدید احتجاج کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی اور گردو نواح میں وافر مقدار میں آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور آٹا زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ دوسری طرف چکی مالکان نے من مانی کرتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا ہے ۔