کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں، کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی را کی
ایما پر پاکستان میں دہشت گردی کر رہا تھا اور نواز شریف پاکستان کے خلاف بھارتی بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اگر بھارت سے اتنی محبت ہے تو وزیراعظم سے بات کرکے انہیں بھی ابھی نندن کی طرح بھارت کی حوالے کردیتے ہیں۔