لاہور( این این آئی )چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی بینک نادہندگی انوسٹی گیشن کو بند کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے کا تحریری حکم جاری کردیا ۔تحریری حکم نامہ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جاری کیا ۔
جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے چوہدری برادران کے خلاف انوسٹی گیشن بند کرنے کا بیان دیا۔نیب نے چوہدری برادران کے خلاف کاروائی ختم کرنے کا بھی بیان دیا ۔چوہدری برادران کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کی جاتی ہے ۔یاد رہے کہ نیب نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف 12 اپریل 2000 میں انکوائری شروع کی تھی ،چوہدری برادران کے خلاف ابھی بھی دو انکوائریز جاری ہیں ،چوہدری برادران نے نیب کی تین انکوائریز اور چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔