10 سال بعد کویت کے دروازے پاکستانیوں کیلئے کھل گئے، ایک لاکھ پاکستانیوں کو کویت بھیجنے کی تیاریاں

27  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی) وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کے حکام کا کہنا ہے کویت حکومت سے رابطہ کر کے باضابطہ درخواست کی گئی ہے جس پر مثبت ردعمل متوقع ہے۔پاکستان نے تقریبا ً ایک لاکھ ہنرمند افرادی قوت کویت بھیجنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جس کا مقصد اپنی ترسیلات زر کو بڑھانا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک سے ہنر مند

افرادی قوت کی بر آمد کے لئے کویت کی حکومت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کر رکھے ہیں جس سے ان کوششوں کو مزید تقویت حاصل ہو گی۔یاد رہے کہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے حال ہی میں ابو ظہبی ڈائیلاگ کے پانچویں سیشن کے دوران کویت کے وزیر محنت سے علیحدہ ملاقات بھی کی تھی۔یاد رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاتھا کہ کویت کے ساتھ لیبر معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں زلفی بخاری نے کہا تھا کہ گزشتہ 10 سال سے کوئی پاکستانی بطور لیبر کویت نہیں گیا، اب کویت کے ساتھ بھی لیبر سے متعلق معاہدے ہو رہے ہیں، لیبر کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے معاہدے ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ یو اے ای سے واپس آئے ہیں، انھیں بھی اب آہستہ آہستہ یو اے ای واپس بلا لیا جائے گا، یو اے ای حکام کی کوشش ہے کہ لوگوں کو آہستہ آہستہ واپس بلایا جائے، اس سلسلے میں کرونا میں کمی کے بعد یو اے ای حکام نے سب سے پہلے مجھے طلب کیا۔زلفی بخاری نے کہا تھا کہ کرونا وبا کے دوران بیرون ملک سے 4 لاکھ پاکستانی واپس آئے ہیں، ان میں سے 2 لاکھ تو طلبہ تھے، 50 ہزار بیرون ملک سے ایسے پاکستانی آئے جن کو چھٹیاں دی گئیں، اب کوشش ہے کہ جن پاکستانیوں کو چھٹیاں دی گئیں انھیں واپس بلایا جائے۔معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے

لیے بھی معاہدے کیے جا رہے ہیں، سرمایہ کاری میں درپیش مسائل ختم کیے جا رہے ہیں، ایف بی آر کی جانب سے جو مسائل تھے انھیں بھی دور کیا جا رہا ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے کوئی پاکستانی بطور لیبر کویت نہیں گیا، اب کویت کے ساتھ بھی لیبر سے متعلق معاہدے ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…