’’پنجاب بیورو کریسی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ‘‘ ایک صوبہ ،وزیراعلیٰ ایک ، چیف سیکرٹری دو بن گئے

25  ستمبر‬‮  2020

لاہور( این این آئی )جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد بیورو کریسی کے اختیارات تقسیم کر دئیے گئے ،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک پورے صوبے کی بجائے چیف سیکرٹری وسطی اور چیف سیکرٹری شمالی پنجاب اختیار استعمال کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب کے چیف سیکرٹری کے اختیارات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان کو مل گئے

بتایا گیا ہے کہ پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم کر کے چیف سیکرٹری پنجاب کے اختیارات میںکٹوتی کی گئی ہے۔پنجاب سول سیکرٹریٹ کے محکموں کے تمام سیکرٹری بھی آدھے پنجاب کے معاملات دیکھیں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب براہ راست وزیراعلی پنجاب کے ماتحت ہوں گے، جنوبی پنجاب کے سیکرٹریزکا چیف سیکرٹری یا لاہورکے سیکرٹریزسے کوئی تعلق نہیں رہا،پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم کے بعد جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیل انتظامیہ کو لاہور سیکرٹریٹ کوئی حکم نہیں دے سکتا ،جبکہ جنوبی پنجاب کے افسران کی ترقی کا اختیار اب بھی لاہور سیکرٹریٹ کے پاس ہے۔جنوبی پنجاب افسران کے تقرر و تبادلے کا اختیار اب بھی سول سیکرٹریٹ لاہور کے پاس رہے گا، جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کی اے سی آر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ پنجاب لکھے گا، جنوبی پنجاب انتظامیہ کے تبادلے چیف سیکرٹری پنجاب کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو چیف سیکرٹری کے اختیارات دے دیئے گئے جبکہ جنوبی پنجاب کے افسران کے اختیارات بارے کئی مقامات پر رولزخاموش ہیں۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…