اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے25 لاکھ روپے کرنے کی منظوری ، نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ، نوٹیفکیشن
کے مطابق تنخواہ سمیت دیگر مراعات کا اطلاق ڈاکٹر اکبر زیدی کی تقرری کی تاریخ رواں سال 13 جنوری سے ہوگا۔اس نوٹیفکیشن کے بعدسندھ کے اعلی سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں میں ڈاکٹر اکبر زیدی سرکاری فنڈز اور طلبہ کی فیسوں سے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سربراہ بن گئے ۔