پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں ایک مرتبہ پھراپوزیشن خاتون رکن نگہت اورکزئی نے ایوان کوسرپراٹھالیا پی ٹی آئی رکن لیاقت خان کی جانب سے خاتون کیلئے نازیبالفظ استعمال کرنے پر ایوان میں بدنظمی پیداہوگئی منگل کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں
وقفہ سوالات کے دوران خاتون رکن نگہت اورکزئی نکتہ اعتراض پر بات کرناچاہ رہی تھی جس پر سپیکرمشتاق غنی نے کہاکہ کوئی پوائنٹ آف آرڈرنہیں دونگایہ اسمبلی صرف نگہت اورکزئی کیلئے نہیں بنی ایوان کی کارروائی کے دوران اگرکوئی رولزکی خلاف ورزی ہورہی ہو تو کوئی بھی رکن اس کی نشاندہی کیلئے پوائنٹ آف آرڈرلے سکتاہے جس پر خاتون نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ آپ کسی ایشوپربات کرنے نہیں دیتے نگہت اورکزئی اورایم پی اے لیاقت خان کے مابین تندوتیزجملوں کاتبادلہ بھی ہوا ا س دوران اپوزیشن ور حکومتی اراکین دونوں ایم پی ایز کو اپنی نشستوں پر لے گئے تاہم نگہت اورکزئی نے سپیکرڈیسک کاگھیرائوکرلیاسپیکرکی مداخلت پر لیاقت خان نے اپنے الفاظ واپس لے لئے تاہم نگہت اورکزئی نے لیاقت خان کیخلاف ایف آئی آردرج کرنے کااعلان کیااپوزیشن خواتین اراکین ثوبیہ شاہد اور حمیراخاتون نے بھی لیاقت خان کے ریمارکس کی مذمت کی لاہورواقعہ پر ہمیںبات کرنے نہیں دی گئی اس لئے نگہت اورمیں(ثوبیہ شاہد)سپیکرکے عشایہ پربھی نہیں آئے۔