منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹروں کی نواز شریف کو لندن میں رہنے کی تجویز  نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔نواز شریف کی 4 صفحات پر مشتمل نئی میڈیکل رپورٹ ان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں جمع کروائی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے نوازشریف کو علاج کے لیے لندن میں رہنے اور سفر کرنے سے

اجتناب کرنے کی تجویز دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجوم والے مقامات پرنہ جائیں، ان کو اپنی عمر، پیچیدہ بیماریوں وجہ سے اور کورونا کے حوالے سے عام آدمی سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نوازشریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے اور ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ معمول کی چہل قدمی جاری رکھیں، وہ ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں، ان کے دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، کورونا کی وجہ سے نواز شریف سمیت کئی مریضوں کے علاج میں خلل آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کے لیے جلد ہی وقت مقررکیا جائے گا اور ان کے پلیٹیلیٹس کا علاج دل کی بند شریانیں کھولنے کے عمل کے بعد کیا جائیگا۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ضمانت منظور کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیاد پر نوازشریف کی 2 ماہ کیلئے سزا معطل کی تھی۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے بیان حلفی کی بنیاد پر نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کے بعد نواز شریف 19 نومبر 2019  کو لندن روانہ ہوگئے تھے اور اب تک وہیں مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…