اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے بھارتی میڈیا کی جانب سے آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر بڑا شور مچ رہا ہے کہ آرمی چیف کو پروٹوکول نہیں دیا، بھارتی میڈیا واویلا کرتا رہا ہے،یہ میٹنگ کیسے ہوتی ہیں۔جس پر سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ قصوری نے
کہا ہے کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ نان سینس رپورٹنگ کرتا آیا ہے یہ اس کا وطیرہ ہے ۔ رہی بات استقبال کی تو اس کیلئے فیصلے پہلے ہی ہو جاتاہے ہیں کون ریسو کرنے جائے گا اور کس نے کیا بات کرنی ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کا استقبال کیا گیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، ڈپٹی ڈیفنس منسٹر بن سلمان سے ملاقات ہوئی ، یہ ایک ورکنگ دورہ تھا اوریہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں کیلئے اہمیت حامل تھا ۔ پروٹوکول تو آرمی چیف کا یہی ہے، کئی ملکوں میں حالات بدل جاتے ہیں لیکن پروٹوکول کی کوئی کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہوتی ، فیصلہ پہلے ہو چکا تھا کس نے ریسور اور کس نے بات کرنی ہے اگر یہ نہ ہوتا تو وزٹ ہی نہ ہوتا ۔ بھارتی میڈیا ہمیشہ باتیں بناتا رہتا ہے جس کا کوئی معنی نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات ان کی باتیں ان کیلئے ہی شرمندگی کا باعث بن جاتی ہیں ۔