لاہور( این این آئی)خلیفہ دوم سید نا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات پر سیمینار اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے سیرت و کردار بے مثال جرات و بہادری اور سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالی ۔جمعہ کے
اجتماعات میں بھی علماء نے حضرت عمر فاروق کی اسلام کی سر بلندی کیلئے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے فیصلہ کے مطابق ملک بھر میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک ’’عشرہ فاروق و حسین‘‘منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام ملک بھر میں عشرہ فاروق حسین کے تحت تقریبات منعقد ہوگی ۔