لاہور (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ان کی بلٹ پروف گاڑی پر فائرنگ کرنے کی کوئی شہادت نہیں ملی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کا ملک کی کسی سیاسی جماعت سے کوئی جھگڑا نہیں مگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں
دی جائے گی اور اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو قانون ہرحرکت میں آئے گا۔ آئی جی پولیس پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی 17 ارب روپے مالیت کا منصوبے تاہم پنجاب کے 5 شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہمیں مکمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے پنجاب میں 50 تھانوں کو ماڈل پولیس سٹیشن بنایا ہے۔