جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

موسلا دھار بارش سے لاہور پانی میں ڈوب گیا شہری لکڑی کے پھٹوں کی کشتی بناکر ایک سے دوسری جگہ جاتے رہے، شہر وینس کا منظر پیش کرنے لگا

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) بدھ کی رات صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے لاہور ڈوب گیا۔مسلسل سات گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش سے شہر کے تمام پوش اور دیگر علاقوں سمیت کچی آبادیاں بارش کے پانی میں ڈوب گئی۔ جہاں 2 سے 5 فٹ تک پانی کھڑا رہا۔

بارش اس قدر شدید تھی کہ بارش کا پانی سیوریج سسٹم کی بندش کے باعث ٹائون شپ کے تمام بلاکس، گلبہار کالونی سمیت دیگر علاقوں کے گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں کی دکانوں میں داخل ہوگیا جہاں گھروں اور دکانوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا فرنیچر مشینری اور دیگر الیکٹرانک سامان ڈوب کر ضائع ہوگیا لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی جہاں 189 ملی میٹر بارش ہوئی اس طرح پورا شہر بارش کے پانی میں ڈوب کر وینس کا منظر پیش کر رہا تھا لیکن اس سارے مرحلے میں ضلعی انتظامیہ اور واسا حکام کے کان پر جوں تک نہ رینگی شہریوں کی بڑی تعداد واسا حکام کی آمد کا انتظام کرنے کے بعد کرائے کے پمپوں بالٹیوں اور دیگر برتنوں کے ذریعے گھروں اور دکانوں سے پانی نکالتے رہے شہر کا سیوریج سسٹم بلاک ہونے سے شہر بھر میں بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے کے بعد کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں ڈوب گئیں۔ شہر کی سڑکوں پر ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو کر رہ گئی جس سے شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ماسوائے وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبائی کابینہ کے دیگر ارکان شہر میں بیٹھ کر نکاسی آب کا حکم فرماتے رہے۔ اس ساری صورتحال میں بزدار سرکار اور واسا کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

میدان دفاتر، گھر، مارکیٹیں، گلی محلے وینس کا منظر پیش کرتے رہے۔ بارش کے پانی سے ڈوبنے والے علاقوں میں بیگم پورہ، مصری شاہ، اسلام پور، فیروز پور روڈ، کوٹ لکھپت، بہار کالونی، فردوس مارکیٹ، بھگت پورہ، تاجپورہ، شہباز روڈ سمیت دیگر علاقے شامل تھے۔ موسلا دھار بارش کے بعد لکشمی چوک میں حسب معمول چار فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ جس پر نسبت روڈ کے گرد و نواح میں رہنے والے شہری لکڑی کے پھٹوں پر مشتمل کشتی بنا کر بانسوں کی مدد سے لکشمی چوک پہنچتے رہے جبکہ لکشمی چوک اور نسبت روڈ کا نظارہ وینس کا منظر پیش کر رہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…