اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم محرم الحرام کو خیبرپختونخو میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا نے یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈ منسٹریشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تعطیل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے مشروط ہو گی۔دوسری جانب محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن چاند
کی رویت کا اعلان کریں گے۔محرم الحرام 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوگا۔زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 21 اگست بروز جمعہ اور یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔