پشاور(این این آئی)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے گزشتہ روز افغان کمشنربرائے پاکستان و آزاد جموں اینڈ کشمیر عباس خان سے ملاقات کی دونو ں سربراہان نے باہمی خیالات کا تبادلہ کیا اور مستقبل قریب میں
ترقیاتی منصوبوں کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے امکانات کا جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی، وائس چانسلر یو ای ٹی نے بتایا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں مختلف پروگراموں کے تحت سو سے زائد نشستیں افغان طلباء کیلئے مختص کئے گئے ہیںافغان کمشنر عباس خان نے شعبہ سول انجینئرنگ کے فیکلٹی اور یو ای ٹی پشاور کو افغان طلباء کو سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے افغان طلباء کی ذاتی ترقی کیلئے ہنر مندانہ کورسز شروع کرنے پر زور دیا انہوں نے بطور سابقہ طالبعلم شعبہ سول انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور کی بہبود و ترقی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعادہ کیاانہوں نے کہا کہ میں اپنے ادارے کا مقروض ہوں جس نے میرے کردار ساز میں مدد کی اور اب وقت آگیا ہے کہ میں یو ای ٹی پشاور کا قرض موثر ترین انداز میں ادا کروں اجلاس میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور حکام نے بھی شرکت کی۔