اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ نے قران پاک کی اردو ترجمے کے ساتھ تدریس کے لئے ضروری اقدامات کرنے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ پیر کو قرارداد سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرار داد میں کہاگیاکہ جامعات میں قران پاک کے معنی و مفہوم کا اردو زبان میں تدریس کا اہتمام کیا جائے۔